13 اکتوبر 2026 - 16:22
یمن کے صوبہ صعدہ کی فضائی حدود میں سعودی ڈرون مار گرایا گیا

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے شمالی صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں سعودی عرب کا ایک وِنگ لونگ 2 ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کی فضائی حدود میں وِنگ لونگ 2 (Wing Loong II) قسم کا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔

یحییٰ سریع نے کہا کہ یہ ڈرون صوبہ صعدہ کی فضائی حدود میں ایک دشمنانہ مشن انجام دے رہا تھا، جس کے دوران اسے مناسب ہتھیار سے نشانہ بنا کر مار گرایا گیا۔

اس سے قبل ذرائع ابلاغ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کی فضائی حدود میں بھی ایک ڈرون مار گرائے جانے کی خبر دی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha